رسائی کے لنکس

کوئٹہ بم دھماکے میں ایک ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دھماکا خیز مواد کوئٹہ کی ایک مرکزی شاہراہ سریاب روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک قریبی جھونپڑی کو بھی نقصان پہنچا جس میں مقیم افراد اس کا نشانہ بنے۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیر کو بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد کوئٹہ کی ایک مرکزی شاہراہ سریاب روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں ایک قریبی جھونپڑی کو بھی نقصان پہنچا جس میں مقیم افراد اس کا نشانہ بنے۔

بلوچستان میں قوم پرست بلوچ صوبائی خود مختاری اور وسائل پر زیادہ اختیار حاصل کرنے کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیکن حالیہ برسوں میں عسکریت پسند بلوچ گروہوں کی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG