رسائی کے لنکس

وزیراعظم کاہر مہینے ریڈیو پر قوم سے خطاب کا اعلان


وزیراعظم کاہر مہینے ریڈیو پر قوم سے خطاب کا اعلان
وزیراعظم کاہر مہینے ریڈیو پر قوم سے خطاب کا اعلان

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جمعہ کی شام سات بجے ریڈیو پر قوم سے خطاب کریں گے ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو ریڈیوپر خطاب کیا کریں گے اور آج شام اُن کی تقریر اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح کے معاملات پر حکومت کی پالیسوں سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ پاکستان میں اس سے قبل ریڈیو پر ہر مہینے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی ایسی کوئی روایت نہیں رہی ۔

XS
SM
MD
LG