رسائی کے لنکس

جیکب آباد: ریلوے لائن پر دھماکا، بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں انڑ واہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی کہ پٹڑی پر دھماکے کی وجہ سے اس کی پانچ بوگیاں لائن سے اتر گئیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ریلوے لائن پر بم دھماکے سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں انڑ واہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی کہ پٹڑی پر دھماکے کی وجہ سے اس کی پانچ بوگیاں لائن سے اتر گئیں۔

ہلاک ہونے والے چار بچے جب کہ زخمیوں کو خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے ریلوے لائن کا تقریباً ایک سو میٹر کے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہلے بھی ریلوے لائنوں اور گاڑیوں کو مشتبہ شدت پسند حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کے پٹڑی پر کراچی کے قریب دھماکے اس گاڑی کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور اس واقعے میں چھ ماہ کی بچی ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG