رسائی کے لنکس

پاکستان: بارشوں سے دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سال 2010ء، 2011ء اور 2014ء میں مون سون بارشوں کے باعث شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی انتظامی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ’نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ نے متنبہ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

’این ڈی ایم اے‘ کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات کے سابق سربراہ ڈاکٹر قمرالزمان نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اس سال مارچ کے مہینے میں پاکستان اور بھارت کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے گندم اور دوسری فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

’’مارچ کے مہینے میں غیر معمولی طور پر بارشیں رہیں اس سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے پاکستان اور بھارت میں گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے اور کچھ علاقوں میں اس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، گندم کے علاوہ دوسری فصلوں پر بھی اس کے اثرات پڑے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر قمر الزمان کے بقول عالمی سطح پر رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جس سے گزشتہ سالوں میں ملک میں شدید سیلاب بھی دیکھے گئے۔

پاکستان کو سال 2010ء، 2011ء اور 2014ء میں مون سون بارشوں کے باعث شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی انتظامی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی تھیں جس سے کسانوں کو اقتصادی طور پر شدید نقصان ہوا۔

XS
SM
MD
LG