رسائی کے لنکس

سندھ پولیس اور رینجرز کے سربراہان کا تبادلہ


سندھ پولیس اور رینجرز کے سربراہان کا تبادلہ
سندھ پولیس اور رینجرز کے سربراہان کا تبادلہ

پاکستانی فوج نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل اعجاز چودھری کو اُن کے موجودہ عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مختصر بیان کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اعجاز چودھری کا تبادلہ کر دیاگیا ہے ۔

سندھ حکومت نے بھی صوبائی پولیس کے انسپکٹر جنرل فیاض لغاری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی میں رینجرز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان سرفراز شاہ کی ہلاکت کی غیر جانب دار تحقیقات کویقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل فیاض لغاری اور سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل اعجاز چودھری کا تین دن کے اندر تبادلہ کر دیا جائے۔

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اس واقعے کے از خود نوٹس کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ دیا۔

کراچی کے معروف علاقے بوٹ بیسن کے ایک پارک میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث رینجرز کے اہلکارکراچی پولیس کی حراست میں ہیں اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ ذیلی عدالت اس مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 30دن میں فیصلہ سنائے۔

XS
SM
MD
LG