رسائی کے لنکس

کشمور: فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

تنگوانی میں گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لیے قائم ایک چوکی پر حملہ آوروں نے جدید خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے سرحدی ضلع میں بدھ کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے رینجرز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے تنگوانی میں گیس پائپ لائن کی حفاظت کے لیے قائم ایک چوکی پر حملہ آوروں نے جدید خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بلوچستان کے مختلف مقامات اور اس سے ملحقہ صوبہ سندھ کے سرحدی علاقوں میں پہلے بھی مشتبہ عسکریت پسند گیس کی پائپ لائنوں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرتے رہے ہیں اور اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG