رسائی کے لنکس

راولپنڈی میں دھماکا، 15 زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق یہ دھماکا راولپنڈی میں کالج روڑ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہوا اور دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں جمعرات کی شب ایک بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا راولپنڈی میں کالج روڑ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہوا اور دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل میں آدھ کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اور جب دھماکا ہوا تو اس وقت کالج روڈ پر خاصا رش تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک بچی سمیت کم از کم تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگرچہ حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے بعد سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں کمی آئی ہے لیکن یہ سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد کی سبزی منڈی میں پھلوں کی ایک پیٹی میں چھپائے گئے بم میں دھماکے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور لگ بھگ 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG