رسائی کے لنکس

ڈیوس سفارت کار ہے، وزرات خارجہ کا مراسلہ، وزارت داخلہ کی لاعلمی


ڈیوس سفارت کار ہے، وزرات خارجہ کا مراسلہ، وزارت داخلہ کی لاعلمی

ڈیوس سفارت کار ہے، وزرات خارجہ کا مراسلہ، وزارت داخلہ کی لاعلمی

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ایلن ڈیوس سفارت کار ہے اور ویانا کنونشن کے تحت اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔ یہ بات وزارت خارجہ نے وزارت قانون کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہی گئی ہے تاہم وزارت قانون نے ایسے کسی بھی مراسلے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوس پاکستان میں سفارتکار کے طور پر امریکی سفارت خانے میں تعینات ہوا تھا ۔

امریکی سفارت خانے کے ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وزارت قانون نے وزارت خارجہ سے پوچھا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کس عہدے پر فائز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ریمنڈ کو سفارتی کارڈ جاری نہیں کیا تھا حالانکہ کسی بھی سفارت کار کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنا ضروری ہوتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG