رسائی کے لنکس

اِن ماہی گیروں کی رہائی کے بعد، اب بھی کراچی کی جیلوں میں 97 بھارتی ماہی گیر قید ہیں

منتازع کشمیر کی سرحد کے ساتھ تشدد کی مہلک وارداتوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالیہ تناؤ کے باوجود، پاکستان نے بھارت کے تقریباً 340 ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو رہا کرتے رہتے ہیں، جو بَھٹک کر ایک دوسرے کی بحری حدود میں داخل ہو جاتے ہیں۔

حالیہ دِنوں کے دوران، کشمیر کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ہمسایوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ دونوں ملکوں کی افواج نے إِس بے چینی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔

اِن ماہی گیروں کی رہائی کے بعد، اب بھی کراچی کی جیلوں میں 97 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔
XS
SM
MD
LG