رسائی کے لنکس

ملک اسحاق کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع


ملک اسحاق کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع
ملک اسحاق کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع

پاکستانی حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ کالعدم سُنی عسکری تنظیم لشکر جھنگوی کے بانی ملک اسحاق کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی روک تھاک کے سلسلے میں گزشتہ ماہ کیے گئے اقدامات کے دوران اُنھیں ابتدائی طور پر 30 روز کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل سمیت فرقہ وارانہ تشدد کی ترغیب دینے کے جرم میں ملک اسحاق 14 برس قید کی سزا کاٹ چکے ہیں اور اُنھیں جولائی میں رہا کیا گیا تھا۔

مزید برآں حکام نے بتایا ہے کہ لشکر جھنگوی ہی کے ایک اور رہنما غلام رسول شاہ کی نظر بندی میں بھی 60 زور کی توسیع کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG