رسائی کے لنکس

دہشت گرد وں کی مخبری پر ایک کروڑ روپے کا انعام


دہشت گرد وں کی مخبری پر ایک کروڑ روپے کا انعام

دہشت گرد وں کی مخبری پر ایک کروڑ روپے کا انعام

پاکستان نے ملک کے اندر حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی میں ملوث طالبان عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ روپے یعنی تقریباًایک لاکھ 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان نے ملک کے اندر حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی میں ملوث طالبان عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ روپے یعنی تقریباًایک لاکھ 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیر داخلہ رحمن ملک ہفتے کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع دینے والوں کو اگر ردعمل کا خوف ہو تو حکومت ان کی اور ان کے خاندان کی پاکستان میں کسی دوسری جگہ یا بیرون ملک آباد کاری کے لیے تیارہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے رحمن ملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے اوربقول ان کے اب وہ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپ اب مایوسی میں مساجد، مزاروں اور دوسرے عوامی مقامات پر دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نےیہ بیان پاکستانی حکام کے ایک روز پہلے کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہاگیا تھا کہ انہوں نے دو ایسے مشتبہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے جو اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں اور مسجد پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس کے ایک سینیئر عہدے دار نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد کا تعلق پاکستانی طالبان سے ہے۔

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ اکثر طالبان عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم سنی مسلم گروپ لشکر جھنگوی سے ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ اس تنظیم کا 2002ء میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل سمیت ملک میں تشدد کی کارروائیوں میں کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی طالبان سنی انتہاپسند گروپ سپاہ صحابہ سے بھی سے منسلک ہیں۔

پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ طالبان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند ملک میں ان دہشت گرد حملوں اور کارروائیوں کے ذمے دار ہیں جن کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG