رسائی کے لنکس

بس اور کار کے ٹکرانے کے بعد ان میں سے ایک گاڑی میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں بس اور کار کے تصادم میں کم ازکم سات افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بس میں سوار افراد سیہون شریف میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے بعد سکھر جا رہے تھے کہ رسول آباد کے علاقے میں ان کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔

دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد ان میں سے ایک میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بھڑکنے والے آگ نے کار اور بس کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور متعدد مسافر اس سے جھلس گئے۔

اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں گیس سلنڈر حادثاتی طور پر یا پھر گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پھٹنے سے آگ بھڑکنے کے واقعات جانی نقصانات کا باعث بنتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG