رسائی کے لنکس

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک


ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک

پاکستان میں پولیس نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی میں منگل کو ایک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد ایک کار میں سوار تھے اور وہ فیصل آباد میں ایک عزیز کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپنے آبائی علاقے خانیوال جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق تیزرفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے بجری کے ڈھیر پر چڑھنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی بس سے جا ٹکرا ئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ بیشتر افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی عمومی وجہ قوانین کی خلاف ورزی اور سڑکوں کی خراب حالت ہے۔

XS
SM
MD
LG