رسائی کے لنکس

پشاور:بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی


فائل فوٹو

فائل فوٹو

یہ حادثہ مردان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس بارش کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث ایک نالے میں جا گری۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جمعہ کو باراتیوں کی ایک بس کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 11 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں نو خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کو مردان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس بارش کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث ایک نالے میں جا گری۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بعض علاقوں میں سڑکوں کی ناقص حالت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG