رسائی کے لنکس

پاکستان: وین اور ٹرک کے تصادم میں کم ازکم 17 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرک سے تصادم کے بعد وین میں لگے گیس سلنڈر میں زوردار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کو رات دیر گئے یہ حادثہ چنیوٹ کے قریب لاہور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی اور تصادم کے نتیجے میں وین میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

سلنڈر میں دھماکے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی اور زیادہ تر مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی سڑک کے حادثات میں گاڑیوں میں نصب گیس سلنڈرز میں دھماکوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

رواں سال مئی میں پنجاب کے علاقے گجرات میں بچوں کی ایک اسکول وین میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG