رسائی کے لنکس

روسی وزیرخارجہ کی بدھ کو اسلام آباد آمد


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بدھ کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اس دورے میں وہ اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے دوطرفہ امور پر بات چیت کے علاوہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادمیر پوٹن کے رواں ماہ دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اس کی وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
XS
SM
MD
LG