رسائی کے لنکس

چکوال: مسافر بس اُلٹنے سے چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو یہ حادثہ موٹروے پر سالٹ رینج میں پیش آیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک مسافر بس حادثے میں کم از کم چھ افراد اور 16 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کو ملانے والی ملک کی ایک مرکزی شاہراہ ’موٹر وے‘ پر چکوال کے قریب ’سالٹ رینج‘ کے علاقے میں جمعہ کو یہ بس موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی۔
مسافر بس راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہوا۔

سالٹ رینج سے گزرنے والی شاہراہ پر متعدد خطرناک موڑ اور ڈھلوانیں ہیں جن پر اکثر و بیشر ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG