رسائی کے لنکس

پاکستان اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ اگست میں خلا میں بھیجے گا


پاکستان اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ اگست میں خلا میں بھیجے گا
پاکستان اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ اگست میں خلا میں بھیجے گا

پاکستان آئندہ ماہ پڑوسی ملک چین کے خلائی مرکز سے ملک میں تیار کردہ اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھجوائے گا۔

یہ بات پاکستان کے خلائی اور بالائی فضاء کے تحقیقی کمیشن کے چیئرمین احمد بلال نےمنگل کو اسلام آباد میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ماہرین کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ سے مواصلاتی سرگرمیوں میں مدد ملے گی جن میں براڈکاسٹنگ ، مواصلاتی تعلیم اور ٹیلی فون شامل ہیں۔

مراکش میں قائم اسلامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مختار احمد نے ادارے کے اسلامی تعاون تنظیم کے خطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں کردار پر روشنی ڈالی۔

چار روزہ کانفرنس جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں جس میں قدرتی آفات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے سیٹلائٹ کے ذریعے معلومات کے تبادلے کے لئے طریقہ کار وضع کریں گے۔

XS
SM
MD
LG