رسائی کے لنکس

پاکستانی وزیراعظم کی شاہ عبداللہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت


وزیر اعظم نواز شریف (فائل فوٹو)

وزیر اعظم نواز شریف (فائل فوٹو)

وزیراعظم نواز شریف نے سعودی بادشاہ کے انتقال پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی بادشاہ کے انتقال پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا جمعہ کی صبح نوے برس کی عمر میں انتقال ہوا، اس خبر کے ملنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنی معمول کی تمام مصروفیات ترک کے سعودی عرب پہنچے جہاں وہ شاہ عبداللہ کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ اُن کے بھائی شہباز شریف بھی تھے۔

راونگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل میں شاہ عبداللہ کے لیے خاص مقام تھا اور سعودی عرب کی اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔

سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد وہاں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

حکام کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہری سالانہ لگ بھگ چار ارب ڈالر کے مساوی زرمبادلہ اپنے وطن بھیجتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کے شاہی خاندان سے قریبی روابط رہے ہیں۔ 1999ء میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کئی سال تک سعودی عرب میں رہے۔

گزشتہ ہفتے ہی شاہ عبداللہ کی عیادت کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG