رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی میں لڑکیوں کے چار اسکول تباہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی حکام کے مطابق مہمند ایجنسی میں حالیہ برسوں کے دوران شدت پسندوں کی کارروائیوں میں 116 اسکولوں کو نقصان پہنچا جن میں سے اکثر لڑکوں کے پرائمری اسکول تھے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں جمعرات کو مشتبہ دہشت گردوں نے لڑکیوں کے چار اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں نے بتایا کہ شرب خیل، کمال خیل اور قنداروں کے علاقے میں لڑکیوں کے اسکولوں دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

لیکن دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبائلی حکام کے مطابق مہمند ایجنسی میں حالیہ برسوں کے دوران شدت پسندوں کی کارروائیوں میں 116 اسکولوں کو نقصان پہنچا جن میں سے اکثر لڑکوں کے پرائمری اسکول تھے۔
XS
SM
MD
LG