رسائی کے لنکس

ملتان: اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

واقعے پر طلبا کے والدین اور عزیز و اقارب نے برہم ہوگئے اور انھوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

پاکستان کے شہر ملتان میں ایک اسکول کی چھت گرنے سے کم ازکم نو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ ہفتہ کو ملتان کے علاقے بستی علی والا میں پیش آیا جہاں ایک نجی اسکول کے کمرہ جماعت کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئے جس سے وہاں موجود دو درجن سے زائد بچے اور دو اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔

امدادی ٹیمیوں نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

ملبے سے نکالے گئے بچوں اور دو اساتذہ کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان میں سے اکثر کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

واقعے پر طلبا کے والدین اور عزیز و اقارب نے برہم ہوگئے اور انھوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

پولیس نے اسکول کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG