رسائی کے لنکس

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 31 جنگجو ہلاک


پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 31 جنگجو ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 31 جنگجو ہلاک

قبائلی علاقوں کرم اور اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے کم از کم 31 مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔

فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اورکزئی کے علاقے درندشیخاں اور سمانہ بازار میں عسکریت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں پاکستانی طالبان کماندڑ معین الدین اپنے 20 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے مسوزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 جنجگو ہلاک ہوئے۔

افغان سرحد سے ملحق کرم ایجنسی میں منگل کو شدت پسندوں نے حملہ کر کے آٹھ فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور 30 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG