رسائی کے لنکس

بلوچستان: سینیٹ انتخابات کے نتائج برقرار


پاکستان کے الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی عمومی نشستوں پر انتخابات کے نتائج کو برقرار رکھا ہے۔

نتائج کے مطابق حکمران پیپلز پارٹی کے تین اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کو ایک، ایک نشست حاصل ہوئی۔

ملک میں حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن اس صوبے سے سینیٹ کی کوئی نشست حاصل نہ کرسکی۔

مسلم لیگ ن نے دو مارچ کو ہونے والے انتخابات کے نتائج پر اعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد پیر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کو برقرار رکھا۔

بلوچستان سے سات خالی نشستوں کے لیے 19 امیدواروں نے حصہ لیا اور 65 رکنی صوبائی اسمبلی کے 63 ارکان نے ان کے لیے ووٹ ڈالے۔

XS
SM
MD
LG