رسائی کے لنکس

وزیراعظم کی سینیٹ میں موجودگی کے لیے قانون میں تبدیلی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال مئی سے ایک بار بھی ایوان بالا یعنی سینٹ کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

پاکستان کی ایوان بالا یعنی سینٹ نے ایوان کی کارروائی سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت ملک کے وزیراعظم کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ایوان کے اجلاس کے دوران ہفتے میں ایک دن ضرور ایوان کی کارروائی میں شرکت کریں۔

پاکستان کے ایوان بالا کے امور سینٹ کے قوائد و ضوابط یعنی رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ 2012 کے تحت چلائے جاتے ہیں۔

پیر کو ہونے والے اجلاس کے دوران قوائد و ضوابط میں ترمیم کی گئی جس کے تحت وزیراعظم کے لیے لازم ہو گا کہ وہ 'زیر آور' کے دوران ایوان میں موجود ہوں۔ زیر آور ایوان کے اجلاس کے دوران ایک ایسے وقت کو کہتے ہیں جس میں ارکان اہم معامالات کو اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال مئی سے ایک بار بھی ایوان بالا کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

پیر کے روز پاکستان کے ایوان بالا نے سینٹ کے قوائد و ضوابط میں ترمیم متحدہ قومی مومنٹ کے سینڑ سید طاہر حسین مشہدی کی تجویز پر کی گئی اور ایوان بالا میں موجود حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

اس سے قبل حکمران جماعت کے سینیڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو درپیش مسائل کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی ضروری نہیں جس پر حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان سے بائیکاٹ کیا۔
XS
SM
MD
LG