رسائی کے لنکس

سینیئر صحافی مجید نظامی انتقال کر گئے


مجید نظامی (فائل فوٹو)

مجید نظامی (فائل فوٹو)

مجید نظامی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں اطلاعات کے مطابق اُنھیں جمعرات کو انھیں مصنوعی نظام تنفس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کے ایک سینیئر صحافی اور نشر و اشاعت کے ایک بڑے ادارے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر ان چیف مجید نظامی کی نمازہ جنازہ ہفتے کو لاہور میں ادا کر دی گئی۔

مجید نظامی جمعہ کی شب 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مجید نظامی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں اطلاعات کے مطابق اُنھیں جمعرات کو انھیں مصنوعی نظام تنفس پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

مجید نظامی نظامی تقریباً پانچ دہائیوں تک صحافت سے وابستہ رہے۔

1962ء میں نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کے انتقال کے بعد مجید نظامی نے ان کی جگہ گروپ کے ایڈیٹر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

لاہور میں اُن کی نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG