رسائی کے لنکس

اے این پی کے سینیٹر اعظم ہوتی انتقال کر گئے


اعظم ہوتی (فائل فوٹو)
اعظم ہوتی (فائل فوٹو)

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والے اعظم ہوتی پہلی مرتبہ 1990ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

پاکستان کی ایک سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر اعظم ہوتی بدھ کو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 69 برس تھی۔

انھیں ایک عرصے سے سانس کا عارضہ لاحق تھا جب کہ شائع شدہ اطلاعات کے مطابق وہ گلے کے سرطان میں بھی مبتلا تھے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والے اعظم ہوتی پہلی مرتبہ 1990ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ مواصلات کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔

وہ پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے بھی رکن تھے۔

اعظم ہوتی 1970ء میں بطور کمیشنڈ افسر فوج میں شامل ہوئے لیکن کیپٹن کے عہدے پر پہنچ کر انھوں نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مرحوم بزرگ خاتون سیاست دان نسیم ولی خان کے بھائی، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے ماموں اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے والد تھے۔

XS
SM
MD
LG