رسائی کے لنکس

پاکستان نے ون ڈے سیزیز جیت لی، ویسٹ انڈیز کو شکست


پہلا ون ڈے پاکستان نے جیتا تھا لہذا تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہے ورنہ وہ ون ڈے سیریز بھی ہار جائے گا ۔

اب سے کچھ دیر قبل پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے شکست دے کر تین مچیوں پر مشتمل سیریز صفر کے مقابلے میں دو سے جیت لی۔

ویسٹ انڈٰیز کی ٹیم مقررہ پچاس اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کو 338رنز کا ہد ف دیا ہے۔

کھیل کی خاص بات کئی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس اور بڑے انفرادی اسکور رہے ۔

کھیل کے آغاز پر اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے مبصرین کے بقول ویسٹ انڈیز کے پچھلے میچوں کی پرفارمنس دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو اسکور کے تعاقب میں ایک مرتبہ پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم ’کرکٹ بائی چانس ‘کا کھیل ہے ، آخری بال تک نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اتوار کو اننگز کی شروعات اظہر علی اور شرجیل خان نے کی تاہم دونوں ہی کوئی بڑا ’کارنامہ‘ انجام دینے میں ناکام رہے ۔ اظہر علی نے9 اور شرجیل خان نے 24 رنز بنائے۔

تیسرے اور چوتھے کھلاڑی کے طور پر وکٹ کے طور پر شعیب ملک اور بابر اعظم کریز پر آئے اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب ملک نے 90 اور بابر اعظم نےاپنے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور انفرادی طور پر 123 رنز بنائے۔

عماد وسیم گیارہ ، سرفراز احمد نے 60 رنز اور محمد رضوان نے 6ربز بنائے۔ سرفراز اور رضوان ناٹ آؤٹ رہے۔ 14 رنز ایکسٹرا بنے ۔

ویسٹ انڈیز کی طرح سے جوزف اور ہولڈر نے دو، دو جبکہ نارائن نے ایک وکٹ لیا۔

پہلا ون ڈے پاکستان نے جیتا تھا لہذا تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے لئے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہے ورنہ وہ ون ڈے سیریز بھی ہار جائے گا ۔

XS
SM
MD
LG