رسائی کے لنکس

حیدرآباد:تین بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دو دھماکے حسین آباد کے علاقے میں ریلوے لائن کے ساتھ نصب بموں میں ہوئے جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا اور یہ حیدر آباد اور کراچی کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل کا باعث بنا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں جمعہ کی صبح تین مختلف بم دھماکے ہوئے تاہم ان میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پہلا دھماکا شہر میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر ہوا جس سے عمارت کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔

بعد ازاں دو دھماکے حسین آباد کے علاقے میں ریلوے لائن کے ساتھ نصب بموں میں ہوئے جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا اور یہ حیدر آباد اور کراچی کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل کا باعث بنا۔

کسی گروپ یا تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں ہفتے کراچی میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں صدر آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی افسر بلال شیخ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ملک کے شمال مغربی حصے میں بھی بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ایک ہفتے کے دوران درجن کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG