رسائی کے لنکس

سندھ میں خسرہ مہم ملتوی، وبا پھیلنے کا خدشہ


یہ مہم رواں سال کی دوسری مرحلہ وار مہم تھی جس کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر کے لاکھوں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جانی تھی۔

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین مہم ملتوی کردی گئی ہے جس سے اس وبا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ مہم محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کئے جانے کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

ملتوی کی گئی خسرہ مہم رواں سال کی دوسری مرحلہ وار مہم تھی جس کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر کے لاکھوں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جانی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ سال خسرہ کی بیماری سے 100 سے زائد بچے ہلاک ، جبکہ 13 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG