رسائی کے لنکس

محمد آصف کی اسنوکر مقابلوں میں ایک اور کامیابی


پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نے گزشتہ سال بلغاریہ میں اسنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

پاکستان کے محمد آصف نے قطر میں کھیلے جانے والے ایشیئن سکس ریڈ اسنوکر چیمیئن شپ جیت لی ہے۔

اُنھوں نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ایران کے کھلاڑی سرخوش کو شکست دی۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نے گزشتہ سال بلغاریہ میں اسنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ جیتی تھی اور اس کے بعد کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں اُن کی یہ پہلی کامیابی تھی۔

قطر میں ہونے والے اسنوکر کے ان مقابلوں میں بھارت، افغانستان، چین، ہانگ کانگ، ایران سمیت کئی ملکوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
XS
SM
MD
LG