رسائی کے لنکس

پاکستان میں بھی برف باری کا آغاز،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی


پاکستان میں بھی برف باری کا آغاز،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
پاکستان میں بھی برف باری کا آغاز،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج سے برف باری کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ کئی شہروں میں آج بارش بھی ہوئی۔ مری اوردیگر بالائی علاقوں میں بدھ کو موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی گلیات ، مری اور دیگر علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی بڑھ گیا۔ ان علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے۔

مری صوبہ پنجاب کا بالائی تفریحی مقام ہے۔ یہاں کے رہائشوں کی زیادہ تر آمدنی کا انحصار سیاحوں کی مری آمدپرہوتا ہے۔ برف باری ، بارش اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ مارچ کے اواخر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔شمالی علاقہ جات میں برف باری اور خیبر پختونخوا سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ صوبہ بلوچستان اور سندھ میں موسم بدستور سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹریالوجسٹ محمد حنیف کے مطابق رواں سال موسم سرما کی طویل خشک سالی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں مزید بارش سے دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں گلگت بلتستان، کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

تین ماہ سے زائد خشک سالی کے بعد ایبٹ آباد میں بھی آج موسم سرما کی پہلی بارش سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔مسلسل خشک خالی کے باعث بچے اور بڑوں میں گلے، سانس اور دیگر بیماریاں زور پکڑ چکی تھیں۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

باران رحمت کے باعث فضاء میں ایک طویل عرصے بعدفضاء میں قائم آلودگی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ایبٹ آباد کے کاشتکار رہنما محمد اشفاق نے بتایا کہ بدھ کے روز ہونے والی بارش سے فصلوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بارش کے باعث کاشتکار حضرات فصلوں کی بوائی بروقت شروع کر سکیں گے۔

ادھر چکوال میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش جارہی رہی جس نے چکوال میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔

XS
SM
MD
LG