رسائی کے لنکس

وادی سوات اور ملحقہ اضلاع میں برفباری


وادی سوات اور ملحقہ اضلاع میں برفباری
وادی سوات اور ملحقہ اضلاع میں برفباری

وادی سوات اور اُس سے ملحقہ ضلع دیر کے علاوہ چترال میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت اضافہ ہونے سے اطلاعات کے مطابق لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے پیر کو علاقے میں تعلیمی ادارے بندرکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔برفبار ی سے سوات اور چتر ال میں بعض مرکزی سٹرکیں بھی بند ہیں جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ان علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک بھی جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG