رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی:جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 196 رنز درکار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کی طرف سے کپتان محمد نے چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

پاکستان نے سینچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں اتوار کو جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک اچھا ہدف فراہم کیا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان محمد نے چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔
مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا اور یوں سینچورین میچ کا فاتح ہی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح قرار پائے گا۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین اس سے پہلے کھیلے گئے سات میچز میں تین پاکستان نے جیتے ہیں اور تین ہی میں جنوبی افریقہ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ ایک میچ منسوخ کر دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG