رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کے خلاف رزاق اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی


شعیب ملک

شعیب ملک

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 اور دوسرا میچ 15 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے چودہ رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

محمد حفیظ بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹیم میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 اور دوسرا میچ 15 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم میں واپس آنے والے شعیب ملک نے اپنا آخری میچ رواں سال 3 مارچ کو سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہی کھیلا تھا جبکہ عبدالرزاق نے 2012ء کے کرکٹ عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں ہونے والے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کر رہا ہے۔

اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید،عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمرامین، سہیل تنویر، عبدالرزاق ، شعیب ملک ، عبدالرحمان اور جنید خان شامل ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG