رسائی کے لنکس

جیت کے لیے پاکستان کو 451رنز کا ہدف


جیت کے لیے پاکستان کو 451رنز کا ہدف
جیت کے لیے پاکستان کو 451رنز کا ہدف

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیر کوچوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 109رنز بنائے ہیں اور اسے یہ میچ جیتنے کے لیے مزید342رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 318رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے 451رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کیلس اور ہاشم آملہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سینچریاں اسکور کیں۔ آملہ نے118اور کیلس نے 135رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان اپنی پہلی اننگزمیں مخالف ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور380کے جواب میں 248رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اظہر علی 37اور یونس خان 11رنز کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں محمد حفیظ نے 34اور توفیق عمر نے 22رنز بنائے تھے۔

XS
SM
MD
LG