رسائی کے لنکس

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان فالو آن کا شکار


پاکستان کی پوری ٹیم 156 رنز پر آوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ دوسری اننگز میں بھی 14 رنز پر ایک وکٹ گر چکی ہے۔

جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی طرف گامزن ہے۔

سنچورین میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے جس میں اے بی ڈویلیئرز کے 121، ہاشم آملہ کے 92 اور فلینڈر کے 74 رنز شامل ہیں۔
جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 156 رنز پر آوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔
دوسری اننگز میں بھی محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ جب دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر چودہ رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ نے 7، فلینڈر 2 اور ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ پہلے ہی دو میچ جیت چکا ہے۔ اگر جنوبی افریقہ تیسرا میچ جیت جاتا ہے جس کے امکانات واضح ہیں، تو یہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں پہلا کلین سویپ ہو گا۔
XS
SM
MD
LG