رسائی کے لنکس

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح


پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح
پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

پاکستان نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 30.3 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 26ویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میچ میں شاہد آفریدی نے عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ آفریدی نے 23 رنز کے عوض بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ڈھاکہ کے شیرِ بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے جانے والے اس پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلروں کے آگے جم کر نہ کھیل سکا۔

دوسرا ایک روزہ میچ تین دسمبر کو ڈھاکہ ہی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے اس میچ میں اسد شفیق اور سہیل تنویر کی جگہ یونس خان اور سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف رواں ہفتے کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے 50 رنز سے جیت لیا تھا۔

دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG