رسائی کے لنکس

دبئی: پاکستانی بلے باز ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں مصروف


فائل فوٹو

فائل فوٹو

کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مصباح الحق 97 اور یونس خان 77 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں۔

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر سرفراز احمد اور سعید اجمل کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 70 اور 7 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار رہی اور میچ کے تیسرے دن محض 19 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 388 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، 129 رنز کے ساتھ جے وردنے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے تین، راحت علی اور سعید اجمل نے دو، دو جب کہ بلاول بھٹی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مصباح الحق 97 اور یونس خان 77 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف رنز 107 کی برتری حاصل ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے 388 رنز اسکور کیے۔
XS
SM
MD
LG