رسائی کے لنکس

شارجہ ٹیسٹ: سری لنکا کے پانچ وکٹوں پر 220 رنز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے دو جب کہ جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے ہیں۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعرات کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی طرف سے سنگاکارا 52 اور جے وردنے 47 رنز بنا کر اب تک کے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے دو جب کہ جنید خان، محمد طلحہ اور عبدالرحمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز 24 اور پرسنا جے وردنے 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد حفیظ ، راحت علی اور بلاول بھٹی کی جگہ اظہر علی، محمد طلحہ اور عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تین ٹیست میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دبئی میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ سری لنکا نے نو وکٹوں سے جیتا تھا۔
XS
SM
MD
LG