رسائی کے لنکس

شارجہ ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیسرے میچ کے آخری روز سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 302 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی بلے بازوں نے میچ کے آخری لمحات میں حاصل کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کو کامیابی کے لیے سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی بلے بازوں نے میچ کے آخری لمحات میں حاصل کر کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان کی جانب دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز اظہر علی نے بنائے جو 103 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان مصباح الحق 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پیر کو اپنی دوسری اننگز میں 214 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو یہ ہدف 59 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

اتوار کو شارجہ میں میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ احمد شہزاد 147 اور کپتان مصباح الحق 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے پانچ اور ایرنگا نے چار جب کہ پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پہلی اننگز کی طرح اس کا آغاز ایک بار پھر پر اعتماد اور اچھا نہیں تھا۔

13 کے مجموعی اسکور پر اسے پہلا نقصان اٹھنا پڑا اور 127 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز اور ان کے ساتھی پرسنا جےوردنے نے کھیل کا آغاز کیا۔ میتھیوز 31 جب کہ پرسنا 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے عبدالرحمن نے چار جب کہ محمد طلحہ اور سعید اجمل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 428 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی تھی۔ جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 341 رنز بنا سکا تھا۔
XS
SM
MD
LG