رسائی کے لنکس

شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں میچ میں تقریباً نو ماہ کے بعد فاسٹ باؤلر عمر گل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انھیں سہیل تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کے بلے باز پراعتماد انداز سے بیٹنگ کر رہے ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل 40 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 221 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں میچ میں تقریباً نو ماہ کے بعد فاسٹ باؤلر عمر گل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انھیں سہیل تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کے ابتدائی بلے باز شرجیل خان صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزاد دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود تھے جو 21 رنز بنا سکے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے 11 رنز سے جب کہ دوسرا سری لنکا نے دو وکٹوں سے جیتا تھا۔
XS
SM
MD
LG