رسائی کے لنکس

وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یاسین انور نے چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اپنا استعفیٰ بھیجا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔

پاکستان کے مرکزی بنک یا اسٹیٹ بنک کے گورنر نے یاسین انور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یاسین انور نے چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اپنا استعفیٰ بھیجا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے بتایا یاسین انور نے استعفی نجی وجوہات کی بنیاد پر دیا۔

بعض مقامی نجی ٹی وی چینلز کے مطابق اس استعفے کی وجہ ان کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بعض امور پر اختلافات تھے جس بناء پر یاسین انور سے مراعات بھی لے لی گئی تھیں۔

تاہم یاسین انور کی جانب سے باضابطہ طور ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ اُن کے وفاقی وزیر سے اختلافات تھے یا اُن کی مراعات میں کمی کی گئی تھی۔

اسیٹیٹ بنک کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ قائم مقام گورنر کے نام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG