رسائی کے لنکس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تیزی مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی اور منگل کی صبحبینچ مارک 100 انڈکس 50 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم جب سٹاک ایکسچینج بند ہوئی تو اس وقت اس میں کچھ کمی آئی۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے معاشی اُمور کے ماہر ’کے اے ایس بی‘ سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے عہدیدار فواد خان نے کہا کہ ’’توقع ہے کہ رواں سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا انڈکس 50 ہزار کے قریب رہے گا۔‘‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تیزی مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے۔

حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور شنگھائی کنسورشیم کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا اور معاشی اُمور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG