رسائی کے لنکس

زہرہ کا سورج کے سامنے سے گزر


پاکستان میں فلکیاتی اور خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ بدھ کو سیارہ زہرہ سورج کے عین سامنے سے گزرے گا۔

نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ زہرہ صبح کے وقت سورج کے سامنے سے گزرے گا جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہوگا۔ یہ منظر طلوع آفتاب سے لے کر 9 بج کر 50 منٹ کے درمیان دیکھا جاسکے گا۔

سپارکو کے مطابق چھ جون کو سیارہ زہرہ اکیسویں صدی میں آخری بار سورج کے سامنے سے گزر ے گا اور ایسی ہی صورتحال اب آئندہ 105 سال بعد 2117ء میں وقوع پذیر ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران مخصوص عینک استعمال کیے بغیر سورج کی طرف نہ دیکھیں کیونکہ اس سے مستقل اندھا پن لاحق ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG