رسائی کے لنکس

پاکستان: ’داعش‘ سے وابستہ نو مشتبہ شدت پسند گرفتار

Treasury Secretary Steven Mnuchin walks past a display of the U.S. national debt as he testifies to the House Financial Services Committee on "The Annual Report of the Financial Stability Oversight Council," on Capitol Hill in Washington.

سرکاری عہدیدار کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کو جن دو افراد نے ’داعش‘ کی جانب راغب یا مائل کیا وہ بھی سیالکوٹ ہی کے رہنے والے ہیں لیکن اب وہ غائب ہیں اور اُن کی تلاش جاری ہے۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ اور ارد گرد کے علاقوں سے شدت پسند گروہ ’داعش‘ سے وابستہ نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

’کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ‘ یعنی (سی ٹی ڈی) کے ایک ترجمان نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کی اردو سروس کو بتایا کہ جس گروہ کو گرفتار کیا گیا اُنھوں نے رواں سال جون میں ’داعش‘ کے سربراہ ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا حلف لیا تھا۔

سرکاری عہدیدار کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کو جن دو افراد نے ’داعش‘ کی جانب راغب یا مائل کیا وہ بھی سیالکوٹ ہی کے رہنے والے ہیں لیکن اب وہ غائب ہیں اور اُن کی تلاش جاری ہے۔

انسداد دہشت گردی کے محکمے کے مطابق اس گروہ نے سماجی رابطے کی ویب ’سائٹس‘ کے ذریعے شام میں ’داعش‘ سے وابستہ ایک شخص سے رابطہ کیا اور اس تنظیم کے فلسفے اور نظریات کی جانب مائل ہونے کے بعد پاکستان میں بھی اپنی مہم شروع کی۔

حکام کے مطابق یہ گروہ مزید افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ اس میں شامل مشتبہ شدت پسندوں نے دیواروں پر ’داعش‘ کے حق میں تحریریں بھی لکھیں۔

انسداد دہشت گردی کے ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ گروہ جمہوریت کے خلاف اور خلافت کے حق میں تھا، جب کہ یہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی سخت خلاف تھا۔

جس گروہ کو پکڑا گیا، حکام کے مطابق اُن کے قبضے سے اسلحہ، تشہیری مواد بشمول سی ڈیز، لیپ ٹاپ اور بارودی مواد بھی پکڑا گیا۔

حکام کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر اس گروہ کی نگرانی کا کام شروع کیا گیا اور طویل جدوجہد کے بعد ان تک پہنچا گیا۔

’داعش‘ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے شام اور عراق میں اپنے جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقے میں خود ساختہ خلافت کے قیام کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی عہدیدار مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ ملک میں ’داعش‘ کا کوئی وجود نہیں تاہم اس سے قبل بھی کئی شہروں میں ’داعش‘ کے حق میں دیواروں پر تحریریں دیکھی جا چکی ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’داعش‘ سے وابستہ عناصر افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر افغان حکومت کے علاوہ کئی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG