رسائی کے لنکس

سوات میں امن کمیٹی کے رکن حملے میں ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے گاؤں ننگولئی میں غلام سعید کو اُس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ اتوار کی شب نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں امن کمیٹی کے ایک رکن اور ’ویلج کونسلر‘ غلام سعید کو اُن کے گھر کے قریب حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے گاؤں ننگولئی میں غلام سعید کو اُس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ اتوار کی شب نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔

غلام سعید کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہو سکے۔ فائرنگ میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ غلام سعید کو طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر کے ہلاک کیا۔

سوات میں اس سےقبل بھی امن کمیٹیوں کے رہنماؤں اور رضا کاروں پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ اگرچہ ایسی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اب بھی اکا دکا حملے ہوتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG