رسائی کے لنکس

فائرنگ سے زخمی ہونے والی سویڈیش خاتون انتقال کر گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سویڈن کی خاتون فلاحی کارکن برگیٹا ایمبی کو رواں ماہ کو تین دسمبر کو لاہور میں مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی تھیں۔

پاکستان کے شہر لاہور میں رواں ماہ کے اوائل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے سویڈن خاتون انتقال کر گئی ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں برگیٹا ایمبی کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سویڈن کی خاتون پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام کوششیں کرے۔

سویڈن کی خاتون فلاحی کارکن برگیٹا ایمبی کو رواں ماہ کو تین دسمبر کو لاہور میں مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی تھیں۔

برگیٹا لگ بھگ تین دہائیوں سے پاکستان میں فلاحی کاموں میں مصروف تھیں اور ان کی عمر تقریباً 70 برس تھی۔

ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان ’ایچ آر سی پی‘ کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے اس واقعہ کے بعد وائس آف امریکہ سے گفتگو میں سویڈن کی خاتون پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعے سے ملک میں فلاحی کاموں میں مصروف غیر ملکی امدادی کارکن مزید عدم تحفظ کا شکار ہوں گے اور خدشہ ہے کہ وہ جاری امدادی منصوبوں پر کام روک دیں۔
XS
SM
MD
LG