رسائی کے لنکس

اورکزئی میں فوجی آپریشن میں فتح کا علان


Orakzai Agency, Pakistan
Orakzai Agency, Pakistan

آپریشن مارچ کے آخری ہفتے میں شروع کیا گیا تھا اور حکام نے اس علاقے میں طالبان شدت پسندوں پر فضائی و زمینی حملوں میں اُن کے ٹھکانوں کو تباہ اور 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 20سے زائد فوجی بھی مارے گئے۔

پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اورکزئی ایجنسی میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس قبائلی علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے اختتام پر اورکزئی کا دورہ کرکیا جہاں انھیں مقامی فوجی کمانڈروں نے امن وامان کی صورت حال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جنرل کیانی نے اس موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں اور سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں علاقے کی خوشحالی اور حالات کو معمول پر لانے کی یقین دہانی کرائی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بے دخل ہونے والے خاندانوں کی گھروں کو واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں ایف سی اور فوج کا مشترکہ آپریشن مارچ کے آخری ہفتے میں شروع کیا گیا تھا اور حکام نے اس علاقے میں طالبان شدت پسندوں پر فضائی و زمینی حملوں میں اُن کے ٹھکانوں کو تباہ اور 600 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 20سے زائد فوجی بھی مارے گئے۔

باور کیا جاتا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن سے فرار ہونے والے طالبان عسکریت پسندوں نے اورکزئی ایجنسی میں پناہ لے لی تھی۔

علاقے میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد لگ بھگ دو لاکھ افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی سات قبائلی ایجنسیوں میں اورکزئی واحد قبائلی علاقہ ہے جس کی سرحدیں افغانستان سے نہیں ملتیں۔

XS
SM
MD
LG