رسائی کے لنکس

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اپنا کردار ادا کروں گا:گورنر خیبر پختونخواہ


گورنر شوکت اللہ
گورنر شوکت اللہ

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر بھی کالعدم تحریک طالبان میں شامل ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ ان کمانڈروں کے ذریعے گورنر شوکت اللہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کریں گے۔

قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے انجینیئر شوکت اللہ نے اتوار کے روز خیبر پختون خواہ کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے نئے گورنر سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت میں گورنر نے آئندہ عام انتخابات کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے اور انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گورنر نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی مشروط پیشکش اور حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو بھی آپ کو بات چیت کی پیشکش کرتا ہے آپ اس کو رسم و رواج کے مطابق رد نہیں کر سکتے آپ نے ان کے ساتھ بیٹھنا ہے۔ آپ نے ان سے بات کرنی ہے۔ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کے حل نکلتے ہیں انشا اللہ ہم بھی نکالیں گے۔‘‘

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر بھی کالعدم تحریک طالبان میں شامل ہیں۔

باور کیا جاتا ہے کہ ان کمانڈروں کے ذریعے گورنر شوکت اللہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کریں گے۔

صوبے میں حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کہتے چلے آ رہے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی سطح پر متفقہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے اور طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو مثبت قرار دیتے ہوئے ان کا ماننا ہے کہ مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔
XS
SM
MD
LG