رسائی کے لنکس

’ای سی ایل‘ سے نام نکلوالنے کی درخواست پر سماعت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پرویز مشرف کا نام ’ایگزٹ کنڑول لسٹ‘ پر ہے جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں جا سکتے۔

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا نام ’ایگزٹ کنٹرول لسٹ‘ سے نکلوالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم نے سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ سے استدعا کی اُنھیں وفاق کا جواب داخل کرانے کے لیے کچھ مہلت چاہیئے، جس پر یہ سماعت ملتوی کر دی گئی۔

سابق فوجی صدر کے وکیل فروغ نسیم نے رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی کہ اُن کے موکل کا نام ’ای سی ایل‘ سے نکالا جائے کیوں کہ اُن کے بقول پرویز مشرف کو تمام مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت مل چکی ہے۔

پرویز مشرف پر 2007ء میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور آئین کو معطل کرنے پر سنگین غداری کے مقدمے کا سامنا ہے اور حال ہی میں تین رکنی خصوصی عدالت میں اُن پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

اُن کا نام ’ایگزٹ کنڑول لسٹ‘ پر ہے جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں جا سکتے۔

گزشتہ ہفتے پرویز مشرف اسلام آباد سے کراچی گئے تھے جہاں وہ اپنی صاحبزادی کے گھر پر مقیم ہیں۔
XS
SM
MD
LG